مریم نوا ز کا ملک سے جانا منع نہیں لیکن وہ یہیں رہیں گی ، رانا ثناء اللہ

مریم نوا ز کا ملک سے جانا منع نہیں لیکن وہ یہیں رہیں گی ، رانا ثناء اللہ
سورس: file photo

لاہور، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر  رانا ثناءاللہ نےکہا ہےکہ مریم نواز کا باہر جانا منع نہیں ، لیکن جب تک ملک و قوم کو اس ٹولے سے نجات کےلیے ان کی ضرورت ہے مریم نواز یہی رہیں گی۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ مریم نواز کے پاس مسلط ٹولے کے علاج کی خصوصی مہارت ہے، ساری دنیا باہر جاتی ہےاور لوگ واپس آجاتے ہیں ،مریم نوازکو اپنوں سے ملنے یا کسی غرض سے باہر جانا پڑا تو ایسا نہیں کہ ان کاجانامنع ہے۔

 رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ جب تک ملک و قوم کو اس ٹولے سے نجات کےلیے ان کی ضرورت ہے مریم نواز  ن لیگ اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد میں پوری طرح شامل رہیں گی، ن لیگ اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مریم نواز کے بھرپورکردارپرکسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے شوگر اور آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کو ناٹک قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اربوں روپے کی تحقیقات ہوچکیں، ایف آئی اے نے مقدمات بھی بنادیئے ، لیکن نیب میں ہمت نہیں کہ کسی وزیرکو گرفتار کرے۔