سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں چند روز کمی کے بعد ایک بار پھر اضافے کا رجحان شروع ہو گیا ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں یک دم 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ چار ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 900 روپے تھی۔ 
اسی طرح 22 قیراط سونا 95 ہزار 950 روپے فی تولہ تک جا پہنچا ہے جبکہ 21 قیراط سونا 91 ہزار 750 روپے فی تولہ ہو گیا البتہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور خالص چاندی کی فی تولہ قیمت 1,320 روپے پر برقرار رہی ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں یک دم 2800 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جس کے بعد مارکیٹ میں یہ ایک لاکھ2 ہزار 900 روپے میں فروخ ہوا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 2,401 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی اور نئی قیمت 88 ہزار 220 روپے ہو گئی تھی۔