سعودی عرب نے رمضان میں عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری سنا دی

سعودی عرب نے رمضان میں عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری سنا دی
سورس: file photo

ریاض، سعودی عرب نے رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری سنادی ۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے رمضان المبارک  میں عمرہ کے لئے آنے والے زائرین کو کورونا وائرس کی ویکسئن لگوانالازم قرار دیا تھا ۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی منظورشدہ لیبارٹریوں سے کورونا وائرس کی ویکسئن لگوانی ہوگی ۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج سے ایک زائر نے استفسار کیا تھا کہ رمضان میں عمرے کے لیے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا؟ کئی لوگ اس کا دعوی کر رہے ہیں، حقیقت کیا ہے؟

جس پر وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تک عمرہ کے لیے کرونا ویکسین کی شرط نہیں ہے، رمضان میں زائرین کو ویکسین کے بغیر عمرےکی اجازت ہوگی۔

اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے استقبالیہ سینٹرز پر چیک کیے جائیں گے جبکہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی سختی کے ساتھ کرایا جائے گا۔

اس سے قبل سعودی وزارت حج نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں رمضان کے آغاز سے قبل حج وعمرے کی خدمات سے متعلق تمام کارکنوں کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 

سرکلر میں کہا گیا تھا کہ جو کارکنان ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں ہر ہفتے پی سی آر منفی ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہو گی اور ٹیسٹ کی فیس متعلقہ ادارے کے ذمے ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں چند روز کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران سعودی عرب میں 585کروناکیسزرپورٹ ہوئے جوکہ چھ ماہ بعد کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔