بھارتی اداکار قادر خان کے بیٹے انتقال کرگئے

بھارتی اداکار قادر خان کے بیٹے انتقال کرگئے
سورس: file photo

ممبئی، بھارتی اداکارقادر خان (مرحوم ) کے بڑے صاحبزادے انتقال کرگئے ۔ قادرخان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس کینیڈا میں مقیم تھے اور ائرپورٹ پر سیکورٹی افسر کی حیثیت سے جاب کررہے تھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس کے انتقال کی خبر ان کے قریبی دوست ویرل بھیانی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔ بھارتی اداکار قادر خان کا بھی انتقال سال 2018 میں کینیڈا میں ہی ہوا تھا ۔ 

اکاسی برس کے قادر خان نے بالی ووڈ میں 300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری سے لے کر ڈائیلاگ لکھنے تک کا کام کیا ۔ قادر خان نے عذری خان سے شادی کی تھی ۔ ان کے تین بیٹے ہیں جن میں سے عبدالقدوس سب سے بڑے تھے۔