خوشیاں سوگ میں بدل گئیں، بارات لے کر جانے والا دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

خوشیاں سوگ میں بدل گئیں، بارات لے کر جانے والا دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے بارات کو افسوسناک حادثہ پیش آیا جس دوران دولہا جاں بحق ہو گیا اور خوشیاں سوگ میں بدل گئیں جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے نزدیک بارات میں شامل دولہا کی کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دولہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ جنید قاضی بارات لے کر کراچی جارہا تھا کہ ٹرک سے اس کی کار ٹکرا گئی۔
کار میں سوار دولہا موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ دیگر چار باراتی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں میں دانش، دانیال اور ماجد شامل ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید قاضی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گھٹی کا رہائشی اور نیو کلاتھ مارکیٹ کا تاجر تھا جو بارات لے کر سے کراچی جا رہا تھا تاہم حادثے کا شکار ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔