تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود کاروباری اوقات میں رش بڑھنے سے کورونا وائرس پھیلے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے حکومت سے کاروباری مراکز کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود اوقات میں کاروبار کرنا مشکل ہوگا اور محدود کاروباری اوقات میں رش بڑھنے سے کورونا پھیلے گا۔
دوسری جانب شادی ہالز مالکان نے بھی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں، سندھ حکومت بھی شادی ہالز کا خیال رکھے اور تعاون کرے۔ 
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت سندھ نے 6 اپریل سے شادی ہالز بند کرنے اور تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔