عمران خان کو کسی بیرونی سازش کی ضرورت نہیں : شاہد خاقان عباسی

 عمران خان کو کسی بیرونی سازش کی ضرورت نہیں : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  عمران خان کو کسی بیرونی سازش کی ضرورت نہیں ، حکومت نے4سال میں جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو معاہدے ن لیگ نے  کئے تھے ان کے علاوہ کوئی ایل این جی ہمارے پاس نہیں ہے، سستی ایل این جی نہیں لی اور مہنگا تیل لے لیا ۔ عمران خان کہہ رہا تھا کہ ملک میں اضافی بجلی بنا رہے ہیں ، نیپرا کہہ رہا ہے 5400 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے، عوام کو ہر یونٹ پر 4 روپے 86 پیسے اضافی دینا ہونگے، 300 یونٹ استعمال کرنے والا 1500 روپے اضافی دے گا۔ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ  بے انتہا ہے ، آج ملک میں 12،12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، اپریل میں یہ حال ہے مئی جون میں کیا  ہوگا ۔آج ہمارے پاس بجلی نہیں ، کارخانے بند ہیں ۔4600ارب روپے تک خسارہ جا پہنچا ہے ۔

مصنف کے بارے میں