روس کا دورہ کرنے پر ایک طاقتور ملک ناراض ہوا، سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں: وزیراعظم

روس کا دورہ کرنے پر ایک طاقتور ملک ناراض ہوا، سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں: وزیراعظم

اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ روس کا دورہ کرنے پر ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ بھارت جو ان کا اتحادی ہے وہ روس کی پوری مدد کر رہاہے، بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے۔ بھارت خود مختار ہے تو بتائیں ہمارے ملک کی کیا پالیسی ہے۔ اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے۔  ہمارے دماغ میں سیکیورٹی کا مطلب ہمیشہ فوج رہا ہے، فوج سیکیورٹی نہیں دے سکتی،عوام خود سیکیورٹی کا کام انجام دیتی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کہ ریاست مدینہ کےعظیم لیڈر نے عوام کو یکجا کرکے دنیا میں تاریخ رقم کی، لوگوں کو ریاست مدینہ کے نظریئے کی سمجھ نہیں آرہی، اگر ہم ریاست مدینہ کا ماڈل سمجھ جائیں تو وہی ملک کی سیکیورٹی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھیں قوم جب بھی کھڑی ہوتی ہے وہ دنیا کی طاقتور قوم بن جاتی ہے، قوم میں بے چینی امیر اور غریب میں فرق سے پیدا ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک چھوٹا سا ایلیٹ طبقہ انگلش سسٹم معاشرے میں لے آیا، انگلش سسٹم سے معاشرے میں واضح تفریق پیدا ہوتی گئی، پہلے ریاست بیروزگاروں کو روزگار دینے کی کوشش نہیں کرتی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن معاشروں میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے وہ ترقی کرتے ہیں، قانون کی بالادستی نہ ہونےسے معاشرے تباہ و برباد ہو جاتےہیں، جب تک طاقتورقانون کے نیچے نہیں آتا،معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم کےنظام میں فرق پیدا کردیا گیا ہے، پاکستان کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ یہاں امیر اور غریب میں فرق ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے  کہا کہ ایشیا کی سیکیورٹی کیلئے 7 سیکیورٹی ایڈوائزر ڈائیلاگ میں حصہ لیں گے، دنیا کے بہترین ماہرین اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں