تحریک عدم اعتماد سےایک روز قبل ہی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کاروائی 

تحریک عدم اعتماد سےایک روز قبل ہی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کاروائی 

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد سے ایک روزقبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ،پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ہار س ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے ۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔