امریکی ریستوران کے باہر سے 15 فٹ طویل چمچہ چوری ہوگیا

امریکی ریستوران کے باہر سے 15 فٹ طویل چمچہ چوری ہوگیا

امریکہ : ریستوران کے باہر سے 15 فٹ طویل چمچہ چوری ہوگیا۔

ایریزونا نامی علاقے کے  ایک ریستوران ڈیری کوئن کے باہر نصب پلاسٹک کا 15 فٹ لمبا چمچہ غیرمعمولی طور پر غائب ہوگیا ہے جس پرخود مالکان بھی حیران ہیں۔

 ہوٹل مالکان  کا کہنا ہے کہ ریستوران  کے باہر سے چمچ چوری ہونا ایک معمہ ہے کیونکہ   چمچہ چور کے کسی کام کا نہیں،  ریستوران کے مالک   مطابق جمعے اور ہفتے کی رات کسی وقت یہ چمچہ چرایا گیا ہے چمچ کی لمبائی  چار میٹر  کے قریب ہے۔

ہوٹل  مالک نے بتایا کہ   چمچے کو سیدھا رکھتے ہوئے چھت کی ریلنگ سے سہارا دیا گیا تھا۔واقعے کی سی سی ٹی وہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دو مشکوک افراد نے پہلے اسکرو اور نٹ بولٹ کھولے اور چمچے کو ایک موٹرسائیکل پر رکھ کر سکون سے فرار ہوئے ہیں۔

 ہوٹل کے مالک  نے بتایا کہ انہوں نے واقعے کی  رپورٹ پولیس سٹیشن میں جمع کروا دی ہے ،  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی  تفتیش شروع کردی گئی  ہے۔ لیکن اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

  مالکان کا  کہنا  ہے کہ چور اگر چمچہ واپس کرد یتے ہیں  تو ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں