عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہے،شیخ رشید

عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہے،شیخ رشید

اسلام آباد :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہے۔

 شیخ رشید کااپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ الیکشن ہی ملک کو افراتفری اورخون خرابےسے بچاسکتاہے ، ملک بندگلی میں داخل ہوچکاہے،آنےوالاہفتہ اہم ترین ہوگا،حکومت عدلیہ پرہرطرف سےدباؤڈال رہی ہے ،عدلیہ وہی کرےگی جوآئین اورقانون کےمطابق ہوگا،پوری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے ۔
 
شیخ رشید نے لکھا کہ راناثنااللہ کےفرمودات کھلم کھلااعلان جنگ اورعوام دشمنی کےمترادف ہیں،  وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےبیانات نااہلی کااعتراف ہے، 
حکومت کےبیانات بتاتےہیں کہ وہ آئین اورقانون کافیصلہ ماننےکیلئےتیارنہیں ، بھوک سےمارےلوگ راشن کیلئےجانیں دےرہےہیں ، امید ہےاس ہفتے میں عدلیہ کاآئینی اورقانونی تاریخی فیصلہ آجائےگا، پنجاب میں10دن کیلئےرینجرز کا لگانا حکومت کی نیت کی نشاندہی کرتاہے۔ 

مصنف کے بارے میں