عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے  نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا  ۔

 بشری ٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کال اپ نوٹسز ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے۔۔بشریٰ  بی بی  نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کردی ہے۔

 بشری ٰ بی بی کی  جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں  17 فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹس کو  غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹگیشن میں تبدیلی سے روکا جائے،درخواست میں چئیرمین نیب اور ایڈیشنل اور  ڈائریکٹر نیب راولپنڈی  کو فریق بنایا گیا ہے ۔

واضح  رہے کہ اس سے پہلے  سابق وزیر اعظم  اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی توشہ خانہ کیس میں  نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے  رجوع کر رکھا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں