مارچ میں مہنگائی کی شرح 1965 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

مارچ میں مہنگائی کی شرح 1965 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان کے ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مارچ کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 35.37فیصد اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سرمایہ کار کمپنی عارف حبیب کارپوریشن نے تصدیق کی کہ یہ جولائی 1965 کے بعد ملک میں سب سے زیادہ حساس قیمت انڈیکس ہے۔مارچ 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.72ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 32.97 اور 38.88 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے قلیل مدتی مہنگائی 45.64 فیصد سالانہ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 31.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ دہائیوں میں سب سے زیادہ تھی۔

مصنف کے بارے میں