نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کے دوران شاہی مہان کا درجہ ملے گا

نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کے دوران شاہی مہان کا درجہ ملے گا
سورس: File

مدینۃ المنورۃ : سعودی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شاہی مہمان کا درجہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔ 

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔  نواز شریف 19 رمضان المبارک کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف عید بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے ۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم سعودی عرب سے پاکستان آئیں گے۔