خورشید شاہ نے وزارت عظمیٰ کیلئے متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا

خورشید شاہ نے وزارت عظمیٰ کیلئے متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد:خورشید شاہ نے وزارت عظمیٰ کیلئے متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا۔اجلاس میں وزارت عظمیٰ کیلئے متفقہ امیدوار لانے پر پھر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی ۔


پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، دریں اثنا خورشید شاہ نے صاحبزادہ طارق اللہ اورسیدعیسیٰ نوری سے بھی رابطہ کیاجبکہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ایک بجے ہو گا جس کی صدارت خورشید شاہ کریں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.