سی پیک کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے، آرمی چیف

 سی پیک کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 90ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور چین نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں سفارتکاری کی۔ پاک فوج او رچائینیز لبریشن آرمی کے درمیان تعاون بے مثال ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں ترقی اور خوشحالی لائے گا اور سی پیک کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے۔نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت اور کشمیر کے معاملے سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر چین کی حمایت کے مشکور ہیں جبکہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے چار فریقی گروپ کی بحالی کے لیے پاکستان کے اقدامات پر چین کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چینی سفیر نے سی پیک کی سیکورٹی کے لئے پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں