بھارت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی

بھارت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی :مغربی اور شمال مشرقی بھارت میںشدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس نے لوگوں کی زندگی مشکل کر دی۔سیلاب کے بعد امدادی کارکن کروڑوں سیلاب زدگان کی مدد کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ یہ سیلاب ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جن کے نقصان دہ اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ سیلابوں کے باعث اب تک کم از کم 700سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں گجرات، راجستھان، آسام اور مغربی بنگال ہیں جہاں کئی دریاوں کا پانی وسیع علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ اسی دوران بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور جھاڑ کھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے بھی کم از کم 21 افراد مارے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں