مخالف سیاسی عناصر کو 2018کے انتخابات میں ناکامی ہوگی

مخالف سیاسی عناصر کو 2018کے انتخابات میں ناکامی ہوگی

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ترقی وخوشحالی کے مخالف سیاسی عناصر2018کے الیکشن میں بھی ناکام ہونگے، نوازشریف ہردلعزیز لیڈر ہیں اور وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پاکستان بھر میں مکمل ہونے والے میگاپراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

۔ان کا کہنا تھا نوازشریف کا دور خدمت،شفافیت،امانت اور دیانت سے عبارت ہے اور نوازشریف کے دور میں لگنے والے منصوبے تعمیروترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.