شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی،ترجمان نیب

شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی،ترجمان نیب

اسلام آباد:ن لیگ کو نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پہلی بار سکھ کا سانس ملا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیور و نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کیس ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہے۔ نیب نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کیس زیر سماعت ہے نہ ہی کسی قسم کی انکوائری ہورہی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیب نے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے میں مبینہ طور پر کرپشن کی شکایت پر گزشتہ برس انکوائری کی اور اس شکایت میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر یہ انکوائری بند کردی گئی تھی،یہ معاملہ 19دسمبر 2016 کو نیب کراچی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں زیر غور آیا تھا۔

نیب نے اپنی انکوائری کے بعد ایل این جی کی درآمد کے منصوبے کو قومی اور عوامی اہمیت کا حامل قرار دیا دے دیا تھا۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ ماہر توانائی اور پلاننگ کمیشن کے سابق رکن شاہد ستار و دیگر کی شکایت پر درج کیا گیا تھا، جس میں شاہد خاقان عباسی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے 15 سال میں قومی خزانے کو 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.