مسافر طیارے میں دوران پرواز موبائل فون کی وجہ سے آگ لگ گئی

مسافر طیارے میں دوران پرواز موبائل فون کی وجہ سے آگ لگ گئی

کولمبو:سری لنکا کی فضائی کمپنی کے ایک مسافر طیارے میں دوران پرواز ایک موبائل فون کی بیٹری کی وجہ سے اچانک آگ لگی گئی، جسے طیارے کے عملے نے پوری کوشش کر کے فوراً بجھا دیا۔ اس طرح یہ طیارہ فضا میں کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکن ایئر لائنز کی طرف سے بتایا گیا کہ اس طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 202 مسافر بھی سوار تھے۔

اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔یہ آگ مسافروں کی سیٹوں کے اوپر دستی سامان کے لیے بنے لاکرز میں سے ایک میں اس وقت شروع ہوئی، جب وہاں رکھے گئے ایک مسافر کے سامان میں موجود ایک موبائل فون کی بیٹری نے کافی گرم ہو جانے کے بعد اچانک آگ پکڑ لی۔

طیارے کے عملے کے ایک رکن نے جب اس لاکر سے دھواں نکلتا دیکھا تو فوری طور پر اس آگ کو بجھا دیا گیا اور یوں اس ہوائی جہاز میں سوار سینکڑوں افراد کی جانیں محفوظ رہیں۔ سری لنکن ایئر لائنز کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب یہ مسافر طیارہ بھارت میں کوچی سے سری لنکا میں کولمبو کی طرف قریب سوا گھنٹے کی معمول کی پرواز پر تھا۔

سری لنکن ایئر لائنز کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طیارے کے لاکر میں یہ آگ ایک موبائل فون کی لیتھیم بیٹری کی وجہ سے لگی اور شروع میں عملے کے ارکان آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے باوجود شعلوں پر قابو نہ پا سکے تھے، جس کے بعد اس سامان کو، جس کو آگ لگی ہوئی تھی، لاکر سے نکال کر پانی میں ڈبو دیا گیا۔

یہ پابندی اس فون کی بیٹری کی وجہ سے اس لیے لگائی گئی تھی کہ مختلف ملکوں میں پیش آنے والے چند واقعات میں اس بیٹری نے اچانک آگ پکڑ لی تھی۔ سری لنکن ایئر لائنز کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعے میں دوران پرواز جس موبائل فون کو اچانک آگ لگ گئی، وہ کس کمپنی کا بنایا ہوا یا کون سے ماڈل کا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں