"میں فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے ویٹرس کا کام کرتی رہی "، معروف اداکارہ کا اہم انکشاف

ممبئی :بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنا لوہا منوانے کے لیے بہت محنت کی ہے ان میں سے ایک نام جیکولین فرنینڈس کا ہے۔ فلمی بیک گراؤنڈ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں نہ صرف اپنا لوہا منوایا بلکہ بہت کم عرصے میں لوگوں کی چہیتی اداکارہ بھی بن گئیں۔


مگر اداکارہ جیکولین فرنینڈس  نے انکشاف کیا ہےکہ وہ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے  بطور ویٹریس کام کرتی رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ جب وہ14 سا ل کی تھی وہ پارٹ ٹا ئم بطور ویٹر یس کام کرتی تھی ۔

انہوں نےسماجی رابطوں  کی ویب سائٹ پراپنی تصاویر  شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ" کیا میں آپ کا آڈر لے سکتی ہوں"؟ انہوں نے کہا کہ ان کو  گزرا ہوا  وقت یاد آرہا ہے جب وہ ویٹریس کا فریضہ سر انجام دیتی تھے۔