” شریف خاندان بیرون ملک فرار ہو سکتاہے “ ،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر

” شریف خاندان بیرون ملک فرار ہو سکتاہے “ ،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر

لاہور :نواز شریف اور انکے اہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں،سابق وزیراعظم اورفیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالے اور گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں، خدائی خدمت گار تنظیم کی جانب سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگرکیخلاف نیب ریفرنس دائر کرنےکاحکم دے رکھا ہے ،تاحال چیئرمین نیب نے نواز شریف اور انکے اہل خانہ کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا نیب آرڈیننس کے تحت جس کیخلاف انکوائری ہو،چیئرمین نیب گرفتاری کا حکم دے سکتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے نوازشریف اور اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور گرفتاری کا حکم دیا جائے۔

خدائی خدمتگار کے سربراہ محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس 1999 (24a)کے تحت جن افراد کے خلاف انکوائری ہو رہی ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.