فیروزپور روڈ پر ہونے والے دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

فیروزپور روڈ پر ہونے والے دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

لاہور:لاہور میں فیروزپور روڈ پر ہونے والے دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے سوات سے دو خود کش بمباروں اور چار سہولت کاروں کو روانہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سہولت کاروں نے ایک ہفتہ لاہور میں قیام کیا اور خود کش بمبار تین روز قبل آئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خود کش بمبار کو گرفتار کیا تھا جب اس خود کش بمبار سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ یہ سوات گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے جن کو ایک ہفتہ قبل لاہور بھیجا گیا تھا انہوں نے آ کر ریکی مکمل کی اس کے بعد دو بمبار لاہور آئے دن میں سے ایک نے خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرا منصوبہ بندی کر کے بیٹھا ہوا ہے۔

ان انکشافات کے بعد حساس ادارے متحرک ہوگئے ہیں اور لاہور میں موجود دوسرے خود کش بمبار کی گرفتاری کے لیے کوششیں کررہے ہیں جبکہ خود کش بمبار کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لیے نہ صرف لاہور پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے بلکہ حساس اداروں کیساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن اور کومبنگ آپریشن کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.