ایم این اے عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

ایم این اے عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں عائشہ گلالئی پارٹی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گی،عائشہ گلالئی نے نیو نیوز کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پریس کانفرنس میں حقائق سامنے لائیں گئی ،  ان کہناہے کہ عمران خان کے ارد گرد مخصوص ٹولے نے پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

واضح رہے عائشہ گلالئی کی چند روز قبل ن لیگ کے راہنما امیر مقام سے ملاقات ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.