عمران بتائیں ممبئی کی سشما کمار سے کیا تعلق ہے،حنیف عباسی

عمران بتائیں ممبئی کی سشما کمار سے کیا تعلق ہے،حنیف عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ہے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں، عمران خان بتائیں ممبئی کی سشما کمار سے کیا تعلق ہے،سشما کمار نے پی ٹی آئی کو فنڈز دئیے، پورے کے پی کے مقابلے میں تو راولپنڈی ہی کافی ہے، نواز شریف سے مقابلہ کرنا عمران خان اور شیخ رشید کے بس کی بات نہیں،شیخ رشید کو وزیراعظم نامزد کر کے عمران خان نے سیاست کا مذاق بنایا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، ہم اداروں پرقربان ہونے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو ملک سے باہر بھیجا، پاکستان کو چھوڑ کر کیری پیکر سیریز کھیلی،عمران خان نے پاکستان کو ہمیشہ بیچا۔

ن لیگی رہنما کا کہناتھا کہ عمران خان پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں،، سپریم کورٹ جب کارروائی کرنا چاہے تو کر لیتی ہے لیکن شیخ رشید اور عمران خان کو ججز اور جرنیلوں کے خلاف بات کرنے پر کچھ نہیں ہوتا، عمران جب نااہل ہوں گے تو ججز کو برا بھلا کہیں گے اور ہم ان کو ججز کو برا بھلا نہیں کہنے دیں گے۔

عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، سنا ہے تمام اشتہاریوں کے اکاونٹس اور شناختی کارڈ بلاک ہونے جا رہے ہیں، ہم عمران خان کو ججز کو برا بھلا نہیں کہنے دیں گے۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ 4سال سے عمران الیکشن کمیشن اورانسداددہشتگردی عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں کی شروعات ناچ گانوں سے ہوتی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن صرف مالی ہوتی ہے اخلاقی کرپشن کوئی کرپشن نہیں ہوتی، عمران خان قوم کو سچ بتائیں، نوجوان نسل کو نہ بگاڑیں، پاکستان ناچ گانے کے لئے نہیں بنا تھا،ملک کی تعمیرو ترقی روکنے سے ان کا کچھ نہیں بگڑے گا لیکن ہمارے ملک کا نوجوان بیروزگار ہوگا۔

عمران خان عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، سنا ہے تمام اشتہاریوں کے اکاونٹس اور شناختی کارڈ بلاک ہونے جا رہے ہیں، ہم پوچھیں گے کیا عمران خان کے اکاونٹس اور شناختی کارڈ بلاک ہوا۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ نوازشریف کا سیاست میں جو آج مقام ہے وہ شاید عدالتی فیصلے سے پہلے نہیں تھا۔

نواز شریف سے مقابلہ کرنا عمران خان اور شیخ رشید کے بس کی بات نہیں۔ شیخ رشید کو وزیراعظم نامزد کر کے عمران خان نے شیخ رشید اور ملک کی سیاست کا مذاق اڑایا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں