قائد ایوان کا چناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا

قائد ایوان کا چناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا

اسلام آباد: نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نئے قائد ایوان کا چناؤ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شیخ رشید اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر قائد ایوان کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تاہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوید قمر کی حمایت میں اپنے کاغذات واپس لئے تھے اور ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما کشور زہرہ نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لیئے اور ان کی پارٹی نے ن لیگ کے نامزدہ کردہ امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا۔اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ طارق اللہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔

یاد رہے قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں وزارت عظمی کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت ہو گی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس 188 ووٹ ہیں اور ںہیں اپنے اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ووٹ بھی تقسیم ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں