سگے چچا نے 5ماہ کے بھتیجے کو بیچ دیا

سگے چچا نے 5ماہ کے بھتیجے کو بیچ دیا

کراچی :ایک افسوسناک واقعہ میں نشے کے عادی سگے چچا نے اپنے 5 ماہ کے بھتیجے کو 2 لاکھ روپے میں بیچ دیا۔


تفصیلات کے مطابق کورنگی کا رہائشی ثاقب، بیوی بچوں کے ساتھ لائنز ایریا میں واقع اپنے سسرال آیا تو اس کا چھوٹا بھائی صفدر بچوں کو چیز دِلانے کے بہانے باہر لے کر گیا، تھوڑی دیر بعد اس نے باقی بچوں کو گھر بھیج دیا جب کہ 5 ماہ کے بھتیجے عبدل سعد کو اپنے ساتھ لے گیا۔والدین کے رابطہ کرنے پر پولیس نے ملزم صفدر کو حراست میں لے کر مخصوص طریقے سے تفتیش کی تو اُس نے سب اُگل دیا۔

پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جس نے خود کو بچے کا باپ ظاہر کرکے گلستان جوہر میں ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا۔