تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دئیے

تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دئیے

بنکاک: تھائی لینڈ   کی سابق وزیر اعظم ینگ لک شناوترا نے عدالت کے رو برو   اپنے اوپر عائد تمام قسم کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

تھائی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنکاک میں اٹھارہ ماہ پر مشتمل عدالتی کارروائی کے اختتام پرمنگل کو عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ینگ لک شناوترا چاول کی ایک متنازعہ سبسڈری اسکیم کے اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ تاہم انہو ں اس تناظر میں کسی مجرمانہ غلفت برتنے سے انکار کیا ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم کو دس برس کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔ عدالت 25 اگست کو اس کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

ینگ لک شناوترا کو سن2014 میں ایک فوجی بغاوت کے تحت اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں