یمن میں آئندہ سال 45 لاکھ بچوں کا تعلیم سے محروم رہنے کا خطرہ

یمن میں آئندہ سال 45 لاکھ بچوں کا تعلیم سے محروم رہنے کا خطرہ

صنعاء: اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ برائے اطفال یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں اساتذہ کو گزشتہ ایک سال کی تنخواہ کی ادائیگی نہ کی گئی تو تقریباً 45 لاکھ بچے نئے تعلیمی سال میں حصول تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔

واضح ر ہے کہ یمن میں حکومت مخالف حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں آمدنی کے وسائل پر قبضہ کیے جانے کے باعث وزارت تعلیم سے منسلک ملازمین اوراساتذہ گزشتہ برس کے آخری ایام سے لیکر ابتک بلا تنخواہ  زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔

دارالحکومت صنعاء میں درس و تدریس یونین نے بھی 9 ماہ سے اساتذہ کو ادائیگیاں نہ کیے جانے کا کہتے ہوئے ملازمین سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔

مصنف کے بارے میں