تکفیری دہشت گردوں کا سامنا ہے : شامی صدر

تکفیری دہشت گردوں کا سامنا ہے : شامی صدر

دمشق :شام کے صدر نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد شام کے تاریخی دشمن ہیں اور ان کی طرف سے ہمیں اس وقت ایسی دہشت گردی کا سامنا ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی-

شامی صدر بشار الاسد نے شامی فوج کے بہترویں یوم تاسیس کی مناسبت سے انٹرویو دیتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کو شام کا تاریخی دشمن قرار دیا جو علاقے اور علاقے سے باہر کے ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے پورے علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کو اس وقت انتہائی خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے ۔ شام کے صدر نے استقامت و پائیداری کے نتیجے میں ملک کو حاصل ہونے والی گرانقدر کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی استقامت، عوام کی حمایت اور شہداء کے پاکیزہ خون کے سہارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شامی صدر نے کہا کہ ملک کی فوج، آج عزت و سربلندی کی دوسری تاریخ رقم کر رہی ہے اور اپنے عزم و ثبات سے فتح و کامیابی کے افق کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔