چین کسی سے دبنے والا ملک نہیں : چینی صد ر شی جن پنگ

چین کسی سے دبنے والا ملک نہیں : چینی صد ر شی جن پنگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن پسند ہے لیکن کبھی اپنی عملداری اور خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کر ے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے 90 یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے براہ راست نہ ہی کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی سرحدی تنازع کی طرف اشارہ کیا بلکہ انہوں نے چین کی امن پسندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چین کے عزائم پرامن ہیں لیکن وہ کسی سے دبنے والا ملک نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین کے عوام امن پسند ہیں اور ہم کبھی جارحیت کی دنیامیں داخل ہونا نہیں چاہتے لیکن ہم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ تمام جارح قوتوں کو شکست دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قوم، تنظیم یا سیاسی جماعت کو چین کا کوئی بھی علاقہ اس سے علیحدہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گےااور نہ ہی کوئی اس خوش فہمی میں رہے۔ کہ ہم کسی بھی ملک کی طر ف سے ایسا کچھ بھی برداشت نہیں کریں گے جو ہماری خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے لیے نقصان دہ ہو۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ ہمارا اصول ہے کہ ”بندوقوں پر پارٹی کا حکم چلتا ہے اور بندوقیں کبھی پارٹی کو نہیں چلاتیں“۔