سعودی عرب حج کو سیاسی بنا رہا ہے ٗ قطر کا الزام

سعودی عرب حج کو سیاسی بنا رہا ہے ٗ قطر کا الزام

دوہا : قطر نے سعودی عرب پر ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ وہ حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے


قطر کی وزارت اوقاف و اسلامی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی میڈیا کی طرف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہے کہ قطر میں عازمین حج کا اندراج بند ہو گیا ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ قطر کی دشمنی میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حاجیوں کی سیکورٹی کے انتظامات پر تشویش ہے اور سعودی حکام سیکورٹی کے سلسلے میں ضمانت دیں۔