اسرائیلی حکومت عالم اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ٗ ایران

اسرائیلی حکومت عالم اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ٗ ایران

تہران : ایران نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عالم اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور وہ فلسطینیوں کی شناخت ختم کر دینے کی پالیسی پر کاربند ہیں

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے او آئی سی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے استنبول کے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی غاصبانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے سرزمین فلسطین کی شناحت اور تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور وہ پورے فلسطین کو یہودی علاقے میں تبدیل کردینا چاہتی ہے ۔ صیہونی حکومت نے یہ پالیسیاں اس لئے اپنا رکھی ہیں کہ اسلامی ممالک دیگر مسائل میں جو غیر حقیقی اور غیر ضروری ہیں الجھے ہوئے ہیں۔


جواد ظریف نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کو روکنا اور اس کی جارحانہ اور غاصبانہ پالیسیوں کو لگام دینا ایران کا اصل مقصد ہے ۔ اسلامی اور علاقے کے ممالک صیہونی حکومت کی پالیسیوں سے ہوشیار رہیں اور غاصب حکومت کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ اسلامی ملکوں کی توجہ اصل خطرے سے منحرف کردے ۔