اسمبلی میں مریم نواز کا نام لینے پر عابد شیر علی اور کیپٹن صفدر کی شیخ رشید پر حملے کی کوشش

اسمبلی میں مریم نواز کا نام لینے پر عابد شیر علی اور کیپٹن صفدر کی شیخ رشید پر حملے کی کوشش

اسلام آباد:وزیراعظم کی نشست کے امیدوار  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شیخ رشید  جب اسمبلی میں خطاب کرنے آئے تو  حکومتی اراکین نے شدید نعرے بازی کی۔شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں مریم نواز کا نام لیا تو  عابد شیر علی اور کیپٹن صفدر نے  شیخ رشید پر حملے کی کوشش کی .دوسری طرف سرکاری ٹی وی نے شیخ رشید کی تقریر  براہِ راست نشر ہونے سے روک لی۔ 

شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا ہوتا اگر نئے منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خارجہ پالیسی پر بات کرتے تو بہت اچھا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ 4 سالوں میں 35 ارب کا قرضہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلحہ واپس لینا بہت مشکل ہے .4 سالوں میں تجارتی خسارہ 85۔73 فیصد بڑھ گیا ہے۔انہوں نے عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں