چوہدری نثار نے ریسٹورینٹ میں عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی

چوہدری نثار نے ریسٹورینٹ میں عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی. 

چوہدری نثار نے ریسٹورینٹ میں عمران خان سے ملاقات کی تردید کر تے ہو ئے واضح کیا ہے کہ بیٹی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گیا تھا اور عمران خان وہاں موجود نہیں تھے.اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے تاہم اس وقت وہاں نہ عمران خان موجود تھے نہ ہی ان سے کوئی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان اورچوہدری نثارعلی خان کی مقامی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران اتفاقیہ ملاقات ہوئی اور اس دوران دونوں کے درمیان کافی دیر تک بات چیت بھی جاری رہی جس میں ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں