بلاول بھٹو زرداری کا عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کا عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والی رہنما عائشہ گلالئی کے عمران خان سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے انکشافات پر افسوس ہے، خواتین کی عزت و غیرت کا محفوظ نہ ہونا سیاست پر داغ ہے اس لئے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے  گی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹر   پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا   کہ ایک اور تعلیم یافتہ خاتون نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا، ایم این اے عائشہ گلالئی خواتین کی جماعت میں حیثیت کے بارے میں پھٹ پڑی ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں