عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر غلط الزامات لگائے: شیریں مزاری

عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر غلط الزامات لگائے: شیریں مزاری

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی مرکزی راہنما شیریں مزاری نے عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر غلط الزامات لگائے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق کارکن عائشہ گلا لئی نے پی ٹی آئی کو نہ صرف خیرآباد کہا لیکن اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کی عزت بھی اچھال ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں ہے اور ایک مخصوص ٹولے نے پارٹی کو یر غمال بنا رکھا ہے ۔

پی ٹی آئی کی مرکزی راہنما شیریں مزاری نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کی طرف سے لگائے گئے تما م الزامات بے بنیاد ہیں،انھیں احساس نہیں کہ انھیں پی ٹی آئی میں کتنے عزت ملی۔انھوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلا لئی ویسے پارٹی چھوڑ دیتیں لیکن ایسے الزامات نہ لگاتیں ، پارٹی جوائن کرنا یا چھوڑنا ہر کسی کا حق ہے لیکن چھوڑتے وقت ایسے گالی دینا افسوسناک ہے ، پارٹی چھوڑتے وقت گالم گلاچ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

انھوں نے کہاکہ عائشہ گلا لئی کو ٹکٹ نہیں ملا تو انھوںنے عمران خان پر ذاتی الزامات لگانا شروع کر دئیے ۔پی ٹی آئی کی تعریف میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جتنی عزت مجھے یہاں ملی،کسی پارٹی میں نہیں ملی۔انھوں نے خواجہ آصف کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو انھوں نے مجھے کہا اور جو میرے متعلق باتیں کیں کیا وہ سب بھول گئے ہیں، ن لیگ میں کونساخواتین کی عزت کی جاتی ہے۔