پارٹی چیئر مین سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں ٗ عائشہ گلالئی

پارٹی چیئر مین سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں ٗ عائشہ گلالئی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی چیئر مین عمران خان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 2نمبر پٹھان ہیں اور ا ن کی وجہ سے پارٹی میں عزت دار خواتین اور خاندانوں کی عزت محفوظ نہیں ۔


ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ پارٹی چیئر مین عمران خان ہیں۔ ہم ایک پختون گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں عزت اور غیرت ہی سب سے بڑی چیز ہوتی ہیں۔ یہاں پر دو نمبر پٹھان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62,63 اگر ملک کے سربراہ پر لاگو ہوتا ہے تو وہ اخلاقی طور پر کرپٹ شخص پر بھی لاگو ہوتا ہے۔میں کافی عرصے سے اس چیز کو برداشت کرتی رہی ہوں اور بہت ساری خواتین کو اس پارٹی میں فیز کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی چھوڑ رہی ہوں کیونکہ پارٹی کے چیئر مین کی جو حرکتیں ہیں یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے اور مغربی کلچر یہاں پر نہیں لایا جا سکتا ۔