قطر کے وزیر خارجہ کا امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کیساتھ خلیجی بحران پر تبادلہ خیال

قطر کے وزیر خارجہ کا امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کیساتھ خلیجی بحران پر تبادلہ خیال

دوحہ: قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کے ہم منصب ریکس ٹلرسن، بوریس جانسن اورجین لیوس لی ڈرائن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور خلیج کے حالیہ بحران اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مذکورہ 3 ممالک کے وزرائے خارجہ اس سے قبل اپنے خلیجی دوروں میں اس بحران کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کے لئے تعاون کا اظہار کر چکے تھے۔

واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے والے 4 عرب ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے تعلقات کو بحال کرنے کے لئے دوحہ انتظامیہ کو 13 شقوں پر مبنی ایک مطالبات کی فہرست پیش کی تھی۔

قطر نے اعلان کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے منافی کسی بھی مطالبے کو قبول نہیں کرے گا۔

مصنف کے بارے میں