اداکار رنویر سنگھ آئندہ فلم میں کپل دیو بنیں گے

ممبئی: بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ اپنی آئندہ فلم میں بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اور کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔

اداکار رنویر سنگھ آئندہ فلم میں کپل دیو بنیں گے

ممبئی: بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ اپنی آئندہ فلم میں بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اور کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 میں ورلڈ چیمپئن بننے کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں جب رنویر سنگھ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور جیسے ہی معاملات طے پائیں گے سب کو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی پر بننے والی اس فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا جبکہ یہ فینٹم فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی اور کبیر خان اس کے ہدایت کار ہوں گے۔