16 سالہ بھارتی طالب علم ہرشیت شرما کی 12 لاکھ روپے تنخواہ

16 سالہ بھارتی طالب علم ہرشیت شرما کی 12 لاکھ روپے تنخواہ

چندی گڑھ: امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے 16 سالہ بھارتی طالب علم ہرشیت شرما کو 12لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت دے دی۔

چندی گڑھ کے گورنمنٹ ماڈل سینئر سیکنڈری سکول سیکٹر 33 کا طالب علم ہرشیت شرما گوگل کی گرافک ڈیزائننگ ٹیم کا حصہ بنے گا۔ اسے ایک سال تک تربیت دی جائے گی جس کے دوران اسے چار لاکھ روپے ماہوار وظیفہ ملے گا ۔ تربیت مکمل ہوتے ہی ہرشیت شرما 12 لاکھ روپے ماہوار تنخواہ پر اپنی ملازمت کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔

اپنی گفتگو میں ہرشیت شرما نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے انٹر نیٹ پر جاب کی تلاش کر رہا تھا۔ اس نے گوگل میں جاب کے لئے دو ماہ قبل مئی میں اپلائی کیا تھا۔ اسے گرافک ڈیزائننگ میں دلچسپی تھی ۔ گوگل نے اس کا آن لائن انٹرویو لیا اور ایک پوسٹر ڈیزائن کرنے پر اسے ملازمت کے لئے منتخب کر لیا گیا۔

ہرشیت نے مزید بتایا کہ سکول جانے کے دوران وہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے اداکاروں کے پوسٹر بناتا تھا اور اس کام سے پچاس ہزار روپے کمائے۔

مصنف کے بارے میں