شاہد خاقان عباسی نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شاہد خاقان عباسی نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا  ۔ وہ ملک کے 28 ویں وزیراعظم ہیں ۔صدر ممنون حسین نے شاہد خاقان عباسی سےوزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں ارکانِ پالیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ صوبائی گورنرز اور سفارت کاروں نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔

یاد رہے کہ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج  اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہو ا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نئے قائد ایوان کا چناؤ کیا جس میں شاہد خاقان عباسی نے 221 ووٹ حاصل کیے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے .اپوزیشن آخری وقت تک متحد نہ ہو سکی ۔ تحریک انصاف نے شیخ رشید کو وزیراعظم کی نشست کیلئے نامزد کیا تو پیپلز پارٹی نے نوید قمر اور جماعت اسلامی نے  صاحبزادہ طارق اللہ کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد کیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں