عائشہ گلالئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان

عائشہ گلالئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی رکن اور معروف سیاستدان عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا  باقاعدہ اعلان کر دیا، انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی  تردید کر دی، جبکہ عمران خان کے خلاف 63-62 کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا۔ 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ  ہمارے لیے سب سے بڑا ایشو غیرت اور عزت ہوتی ہے،پی ٹی آئی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہےہیں اورمیں چھوڑ رہی ہوں۔ انہوں نے  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے، انہوں نے کہا کہعمران خان کے خلاف 63-62 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے،عمران خان کو اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں ہے، انہیں انگلینڈٖ کی عادتیں پڑی ہوئی ہیں، رکن قومی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ میں نےروزانہ پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنا چھوڑ دیاتھا کیونکہ عمران خان سیکھاتے تھےکہ کس پر کس طرح سے کیچڑ اچھالنا ہے، عمران خان کی ٹکٹوں کامعیارکچھ اورہے،ہم پورا نہیں اترتے، عمران خان پر لگائے میسجز کے الزام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے پہلا میسج 2013 میں بھیجا ، عمران خان کا بلیک بیری چیک کرلیں، اس میں تمام میسجز موجود ہونگے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر الزامات لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کے ڈان ہیں، آج ایسے ٹھیکے ہیں جس پر پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر لیزنگ لی ہوئی ہے اور پرویزخٹک کا بیٹاپیسے لے کرلوگوں کے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں بھی مائنز کا ٹھیکا اپنے رشتے دار کو دیا، پرویز خٹک کے کرپشن کے ثبوت لے کر گئی جو عمران خان نے مسترد کیے، شاید پرویز خٹک کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن چلتا ہے۔
اپنے اوپر لگے الزامات کے حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ کہا گیا جلسے میں مجھے تقریرکا موقع نہیں ملا اس لیے الزامات لگائے جبکہ تقریر تو میں اسمبلی میں بھی کرسکتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار نہیں کر رہی، مگر نوازشریف خاندانی آدمی ہیں وہ عزت اوراحترام دینا جانتے ہیں، ۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے پہلے پیپلزپارٹی میں تھی وہاں خواتین کی عزت ہے، انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹونے میرے ٹیلنٹ پرایم پی اے اورایم این اے کا ٹکٹ دیا تھا۔