وزارتِ عظمیٰ کی حلف برداری تقریب، آرمی چیف کی شرکت

وزارتِ عظمیٰ کی حلف برداری تقریب، آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے نئے مکین نے حلف اٹھا لیا.شاہد خاقان عباسی پاکستان کے 28 ویں  وزیراعظم بن گئے.ن لیگ کے امیدوا ر 221 ووٹ لے کر بھاری  اکثریت سے قائد ایوان منتخب ہوئے.ایوان صدر میں سجنے والی پروقار تقریب میں شاہد خاقان عباسی سے صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا.

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھا دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقریب میں شرکت کی مہمانوں میں گھل مل گئے.صحافی نے آرمی چیف سے سوال کیا کہ جمہوری عمل کو کیسے دیکھتے ہیں ؟آرمی چیف نے جواب دیا کہ جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے۔ اچھی بات ہے.آرمی چیف نے کہا کہ مولانا سے ملنے دیں ورنہ فتویٰ جاری ہو جائے گا۔ 
اس کے علاوہ تقریب میں صوبائی گورنرز،وزرائے اعلیٰ،مسلح افواج کے سربراہان ،ارکان پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارتکاروں کی بھرپور شرکت  کی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں