قطر کی چار عرب ملکوں کی مذمت کے مطالبے پر مبنی درخواست مسترد

قطر کی چار عرب ملکوں کی مذمت کے مطالبے پر مبنی درخواست مسترد

بین الاقوامی سول ایو ایشن آرگنائزیشن نے قطر کی طرف سے کی جانےوالی چار عرب ملکوں کی مذمت کے مطالبے پر مبنی درخواست مسترد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی سول ایو ایشن آرگنائزیشن ’ایکاﺅ‘ کے کل ہونے وا لے اہم اجلاس میں قطر کی طرف سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا۔ اس درخواست میں ایکاﺅسے کہا گیا تھا کہ وہ چار عرب ممالک کی طرف سے قطر کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کی مذمت کرے، تاہم تنظیم نے عرب ملکوں کی مذمت کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین نے کہا کہ ’ایکاﺅ‘ سیاسی تنازعات اور تکنیکی امور کو الگ الگ انداز میں ڈیل کرتی ہے۔ تنظیم سیاسی نوعیت کے تنازعات میں غیر جانب دار ہے۔اس کے بعد قطری وزیر برائے فضائی نقل وحمل نے خطاب کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین پر مشتمل اتحاد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
قبل ازیں چاروں ملکوں نے قطر کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے ہوائی جہازوں کو خلیج اور مصر کی طرف سے نو فضائی روٹس استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔