کیا عامر خان، عمران خان سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے؟

کیا عامر خان، عمران خان سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے؟

ممبئی: بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی میں عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ انتخابات جیت جائیں گے تو وہ اس کا جشن پاکستان آکر منائیں گے۔

انتخابات 2013 سے قبل دورہ بھارت کے دوران عمران خان ایک تقریب میں شریک ہوئے جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر عمران خان سے سوال و جواب کے دوران بالی وڈ اداکار عامر خان چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے انہیں مصالحت پسند اور پختہ نظریے کا مالک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایوشمان کھرانہ کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
     

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح موجود ہیں لیکن خود عامر خان سابق پاکستانی کرکٹراور پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کےفین ہیں۔ آج سے تقریباً 6 برس قبل بھارت میں ایک تقریب کے دوران عامر خان نے عمران خان کے جنون کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا جو خواب ہے اپنے وطن کے حوالے سے میری طرف سے دعائیں ہیں کہ آپ کا یہ خواب ضرور پورا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی
   

عامر خان نے مزید کہا میری دعائیں ہیں آپ کی جو نیت ہے آپ اس میں کامیاب ہوں ، میرا دل کہتا ہے کہ آپ ضرورکامیاب ہوں گے کیونکہ آپ کئی سالوں سے اس مشن کو لے کر چل رہے ہیں ، جب آپ نےیہ مشن  شروع کیا تھا اس وقت سے آپ کو بہت سے  چیلنجز کا سامنا تھا، ان چیلنجز کے باوجود آپ اب تک اپنے مشن میں اٹل ہیں۔


بعدازاں عمران خان نے عامر خان کو 2013کے الیکشن سے قبل پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جس پر عامر خان نے کہا تھاجب آپ الیکشن جیتیں گے تو آپ میں کی جیت کا جشن منانے کے لیے پاکستان آؤں گا اور اکیلا نہیں بلکہ بہت سارے بھارتیوں کوساتھ لے کر آؤں گا۔

c6ca7713f29b5adeb7ab10dfe9c4b37a

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں