نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کیا گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نگران حکومت نے اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 112.94 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 83.96، لائٹ ڈیزل کی قمیت 75.37 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی موجود قیمت 95.24 روپے فی لیٹر برقرار رہےگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی تھی تاہم قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آخری دن تک پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے، حمزہ شہباز

خیال رہے کہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔

 گزشتہ ماہ نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی تھی۔ تاہم بعدازاں حکومت نے ٹیکس میں کمی کر دی جس کے بعد سے پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں