گورنر پنجاب نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی

گورنر پنجاب نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی
کیپشن: میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں، گورنر پنجاب۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کے روبرو دائر کی تھی۔

صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی اور اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں.

مزید پڑھیں: اکشے کمار کا شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر صحافیوں کو کرارا جواب

دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

سول عدالت یکم اگست کو اس دعوے کی سماعت کرےگی تاہم میشا شفیع کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں