سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا
کیپشن: شیخ رشید نے الیکشن التوا کیخلاف درخواست واپس لے لی۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 60 راولپنڈی میں انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔ شیخ رشید نے الیکشن التوا کیخلاف درخواست واپس لے لی۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن این اے 60 راولپنڈی میں قانون کے مطابق الیکشن کرائے۔ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے قوم پر احسان عظیم کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا لوگ تو کہتے ہیں میں آپ کا ساتھ دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

سرابرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم تبدیلی چاہتی ہے اور عمران خان ہی ڈلیور کر سکتے ہیں۔ این اے 60 سے راشد شفیق ہماری طرف سے الیکشن لڑیں گے اور میرے مد مقابل امیدواروں میں سے ایک نا اہل ہوا جبکہ دوسرا بیٹھ گیا۔

انہوں نے کہا یہ فیصلہ عمران خان کریں گے وہ قلم دوات سے الیکشن لڑیں یا بلے کے نشان سے جو عمران خان کا فیصلہ ہے وہ قوم کا فیصلہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طلال چوہدری توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ 2 اگست کو سنایا جائے گا


شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کے تینوں صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت بنا رہی ہے اور عوام نے عمران خان پر پورا اعتماد کیا ہے اور آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا چودھری نثار کے بعد میں سب سے سینیئر پارلیمنٹرین ہوں اور مجھے مناسب نہیں لگتا کہ عمران خان سے وزارت مانگو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں