پی ٹی آئی کے 4 رہنما این اے 243 کے ٹکٹ کیلئے خواہشمند

پی ٹی آئی کے 4 رہنما این اے 243 کے ٹکٹ کیلئے خواہشمند
کیپشن: عمران خان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے 4 رہنما قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں.

عمران خان کے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 243 کو چھوڑنے کے بعد اس حلقے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نظریں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی
 
 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کراچی کے حلقہ این اے 243 سے منتخب ہوئے تھے اور عمران خان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سبحان علی ساحل، اشرف قریشی، عالمگیر خان اور رشید گوڈیل این اے 243 کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں